صفحہ اول Featured آئین توڑنے والے کو خوش آمدید اور میرا نام ای سی ایل میں ڈالا جارہا ہے، نواز شریف

آئین توڑنے والے کو خوش آمدید اور میرا نام ای سی ایل میں ڈالا جارہا ہے، نواز شریف

54 second read
0
0
28
Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ آئین توڑنے والے کو خوش آمدید اور اندھیرے دور کرنے والے کا نام ای سی ایل میں ڈالا جارہا ہے۔

احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ میرا نام ای سی ایل میں ڈالنا ہے تو ڈال دیں، آئین توڑنے والے کو خوش آمدید اور اندھیرے دور کرنے والے کا نام ای سی ایل میں ڈالا جارہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خواجہ حارث نے جو باتیں کیں وہ درست ہیں ان سے متفق ہوں، کرپشن نہ کرنے والا 100 پیشیاں بھگت رہاہے تاہم میں پیشیوں سےجھک جاؤں گا یہ سمجھنا بھول ہے۔

نواز شریف نے کہا کہ اتنی پیشیوں کی کیا ضرورت ہے فیصلہ ہی سنادیں، ہم اپنی صفائی میں سب کچھ لائے لیکن نیب اپنا الزام ہی ثابت نہیں کرسکا۔ صحافی کہ سوال پر کہ آپ کی اور اسٹیبلشمنٹ کی ڈیل کی باتیں ہورہی ہیں، نواز شریف نے سپریم کورٹ کا حکم نامہ لہراتے ہوئےجواب دیا کہ یہ ڈیل ہورہی ہے۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
مزید مماثل خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

وزیراعظم عمران خان عید کی چھٹیوں میں دفتری امور نمٹائیں گے، ذرائع

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے عید کی تعطیلات میں دفتری امور نمٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔ گ…