صفحہ اول پاکستان اسلام آباد چاروں صوبوں میں آئی جیز اور چیف سیکرٹریز تبدیل، نگراں کابینہ نے منظوری دیدی

چاروں صوبوں میں آئی جیز اور چیف سیکرٹریز تبدیل، نگراں کابینہ نے منظوری دیدی

57 second read
0
0
Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

اسلام آباد: نگراں وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد چاروں صوبوں کے آئی جیز اور چیف سیکرٹریز تبدیل کردیے گئے ہیں۔

نگراں وفاقی کابینہ نے چاروں صوبوں کے نئے آئی جیز کی تعیناتی اور چیف سیکرٹریز تبدیل کرنے کی منظوری دے دی ہے جس کا باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق اکبر حسین درانی چیف سیکریٹری پنجاب اور مقرر کیا گیا ہے، اعظم سلیمان خان چیف سیکریٹری سندھ اور امجد جاوید سلیمی کو آئی جی سندھ تعینات کیا گیا ہے۔

چیف سیکریٹری کے پی نوید خان بلوچ اور محمد طاہر آئی جی کے پی ہوں گے جب کہ بلوچستان کے چیف سیکریٹری اختر نذیر وڑائچ جبکہ آئی جی محسن حسن کو مقرر کیا گیا ہے۔

دوسری جانب چیف الیکشن کمشنر کے زیرصدارت کل عام انتخابات میں سکیورٹی سے متعلق اجلاس منعقد ہوگا جس میں چاروں صوبوں میں نئے تعینات ہونے والے چیف سیکریٹریز اور آئی جی پیز کو کل دس بجے طلب کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو باضابطہ طور پر مراسلہ جاری کیا گیا تھا جس میں چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز اور آئی جیز کے تبادلے کا حکم دیتے ہوئے نئے چیف سیکریٹریوں اور آئی جیز کی تقرری کے احکامات جاری کیے گئے تھے۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

17total visits,2visits today

مزید مماثل خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا برآمدی صنعتوں کو گھریلو گیس دینے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے برآمدی صنعتوں کو گھریلو گیس …