اسلام آباد

آج بلوچستان میں عید الفطر کا چاند نظر آنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے دعویٰ کیا ہے کہ چاند کی عمر 19 گھنٹے ہونے کی بنا پر آج عید کا چاند نظر آنے کے امکانات انتہائی کم ہیں تاہم بلوچستان کے ساحلی علاقوں پسنی اور گوادر میں چاند نظر آنے کا امکان ہے۔

پاکستان ویوز کے مطابق محکمہ موسمیات نے دعویٰ کیا ہے کہ شوال المعظم کا چاند نظر آنے کے امکانات انتہائی کم ہیں کیوں کہ چاند کی عمر آج 19 گھنٹے نہیں ہوگی جس بنا پر چاند نظر نہیں آئے گا، تاہم بلوچستان کے ساحلی علاقوں پسنی اور گوادر میں چاند نظر آنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے مون سون بارشوں کی خوشخبری دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہفتے سےملک بھر میں پری مون سون بارشوں کا آغاز ہوجائےگا جب کہ مون سون ہوائیں پنجاب میں کل داخل ہوں گی۔ ہفتے سے پیر تک اسلام آباد، بالائی پنجاب، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور، فیصل آباد، فاٹا، خیبرپختون خوا، گلگت بلتستان، کشمیرکےپہاڑی علاقوں میں چندمقامات پر ہلکی جب کہ ساہیوال ڈویژن میں چند مقامات پرآندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ تاہم کل ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close