صفحہ اول پاکستان اسلام آباد 2018 کے عام انتخابات رکوانے کی درخواست مسترد

2018 کے عام انتخابات رکوانے کی درخواست مسترد

57 second read
0
0
Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

اسلام آباد: ہائی کورٹ نے 2018 کے عام انتخابات رکوانے کی درخواست مسترد کردی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے بسمہ نورین کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں وفاق، الیکشن کمیشن اور اسلامی نظریاتی کونسل کو فریق بنایا گیا تھا۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ آرٹیکل 62 کی شق ڈی، ای اور ایف کے تحت اسکروٹنی کا عمل نامکمل ہے، ملک میں احتساب کا عمل ابھی جاری ہے اور قرضوں کے حوالے سے بھی ابھی مکمل معلومات سامنے نہیں آئیں ہیں جب کہ امیدواروں کے لیے جاری نیا حلف نامہ قرآن و شریعت سے متصادم ہے۔ جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس میں کہا کہ ملک کے 20 کروڑ عوام الیکشن چاہتے ہیں جب کہ سپریم کورٹ حلف نامے کا ایشو پہلے ہی حل کر چکی۔ عدالت نے درخواست گزار کا موقف سننے کے بعد درخواست کو مسترد کردیا۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

11total visits,1visits today

مزید مماثل خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا برآمدی صنعتوں کو گھریلو گیس دینے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے برآمدی صنعتوں کو گھریلو گیس …