Featuredاسلام آباد

احتساب عدالت ، نوازشریف اور مریم نواز کی حاضری سے 7 روزہ استثنیٰ کی درخواست دائر

اسلام آباد:احتساب عدالت میں ایون فیلڈ اورالعزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس کی سماعت کے دوران نوازشریف اور مریم نواز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر شریف خاندان کیخلاف نیب ریفرنسز کی سماعت کی،نوازشریف اورمریم نوازکی جانب سے حاضری سے 7روزہ استثنیٰ کی درخواست دائر کردی گئی، درخواست نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نے دائر کی جس میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کی حالت تشویشناک ہے ،نوازشریف اور مریم نواز کا کلثوم نواز کے پاس رہنا ضروری ہے ،عدالت سے استدعا ہے کہ نوازشریف اور مریم نوازکو 7 روز کا حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close