Featuredاسلام آباد

نگراں وزیراعظم بیرون ملک جائیدادوں کے مالک نکلے

اسلام آباد: الیکشن کمیشن کے مطابق نگراں وزیراعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک سنگاپور اور برطانیہ میں کروڑوں روپے مالیت کی املاک کے مالک ہیں۔ الیکشن کمیشن نے نگراں وزیراعظم ناصر الملک کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کردی ہیں، جس کے مطابق نگراں وزیراعظم کی سنگارپور اور برطانیہ میں جائیدادیں اور اسلام آباد میں 3 پلاٹ ہیں، نگراں وزیراعظم کا ڈپلومیٹ انکلیو میں اپارٹمنٹ بھی ہے جب کہ لندن اور سنگاپور میں جائیداد بیوی کے نام پر ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم 3 لاکھ 80 ہزار ڈالر کے مقروض ہیں، اس کے علاوہ نگراں وزیراعظم کی سنگاپور میں 7 لاکھ ڈالر اور برطانیہ میں 2 لاکھ 72 ہزار پاوٴنڈ کی پراپرٹی ہے جب کہ نگراں وزیراعظم ناصرالملک کا 10 کروڑ روپے کا بینک بیلنس بھی ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق نگراں وزیراعظم کی سوات میں 45 دکانیں جب کہ فلور مل اور سی این جی اسٹیشن میں شیئرز بھی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close