Featuredاسلام آباد

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج بنوں میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج بنوں کا دورہ کریں گے اور انتخابی مہم کے سلسلے میں جلسے سے خطاب بھی کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف آج بنوں میں پنڈال سجائے گی جس کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے ،جلسہ گاہ میں ہزاروں کرسیاں لگادی گئیں جبکہ پنڈال کو پارٹی پرچموں اور بینرز سے سجا دیا گیااورپارٹی ترانے بجائے جا رہے ہیں، جلسے سے عمران خان خطاب کریں گے ۔

دوسری طرف تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کل 2 روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے جہاں وہ مختلف مقامات پر خطاب کریں گے

عمران خان نے رزمک کا دورہ ملتوی کردیاانہوں نے آج رزمک کا دورہ بھی کرنا تھا،چیئرمین پی ٹی آئی فاٹا کا دورہ بعد میں کریں گے جہاں دو سے تین جلسے کئے جائیں گے۔

واضح رہے کہ عمران خان قومی اسمبلی کے حلقے این اے 35 بنوں اوراین اے 243 کراچی ، این اے 53 اسلام آباد، این اے 131 لاہور اور این اے این اے 95 میانوالی سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close