Featuredاسلام آباد

طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانا صرف ہماری ذمہ داری نہیں، پاکستان

اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل کا کہنا ہے کہ افغانستان کے سیاسی حل کے حامی ہیں لیکن طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانا صرف پاکستان کی ہی ذمہ داری نہیں ہے۔

اسلام آباد میں اپنی ہفتہ واربریفنگ میں ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ پاکستان بار بار کہہ چکا ہے افغانستان کے سیاسی حل کے حامی ہیں کیوں کہ ہم یقین رکھتے ہیں کہ افغان مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں، پاکستان طالبان کےساتھ مذاکرات کی حمایت کرتا ہے لیکن طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانا صرف پاکستان کی ذمہ داری نہیں، ہم افغان صدر اشرف غنی کے اقدامات کی بھی حمایت کرتے ہیں اور امید ہے کہ طالبان امن کے قیام کے لیے موقع کا فائدہ اُٹھائیں گے۔

ترجمان دفترخارجہ مقبوضہ وادی میں بھارتی بربریت سے اس ہفتے مزید 7 کشمیری شہید ہوئے، بھارت انسانی حقوق اور عالمی قوانین کی پاسداری کرے، اور عالمی برادری کو بھی چاہئے کہ وہ مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا نوٹس لے۔ ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی برطانیہ میں سیاسی پناہ کے متعلق معلومات کا علم نہیں ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close