اسلام آباد

”اصغر خان کیس میں سب کا۔۔۔ “شاہد خاقان عباسی نے ایسا مطالبہ کردیا کہ نواز شریف کو ہی زور دار جھٹکا دے دیا

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ میرا ،نواز شریف اور شہباز شریف کا بیانیہ ایک ہی ہے، نواز شریف کاکہنا ہے کہ اداروں کو آئینی حدود میں رہنا چاہئے، اصغر خان کیس میں سب کا ٹرائل ہونا چاہئے ، سیاستدان آج بھی کندھے فراہم کرر ہے ہیں گزشتہ 70 سال میں ہم نے کچھ نہیں سیکھا ۔نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوںنے کہا کہ آئین کے مطابق 60 دن میں الیکشن کرانا ضروری ہے۔ نگران حکومت محض الیکشن کروانے ائی ہے۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ 2002 سیاسی پارٹیوں کے لئے بدترین سال تھا۔ کنپٹی پر پستول رکھ کر امیدواروں کو سیاسی پارٹیوں سے توڑا گیا۔ انہوں نے کہا کہ نیب کا کوئی وجود ہی نہیں ہونا چاہیے۔ یہ ادارہ ڈکٹیٹر نے سیاستدانوں کو توڑنے کے لئے بنایا گیا۔ ک چوہدری نثار کو پارٹی ٹکٹ پر الیکشن لڑنا چاہیے تھا۔ ان کو پارٹی ٹکٹ نہ دیتی تو گلہ بنتا تھا۔ پانی کے مسئلے پر قومی اتفاق رائے کی ضرورت ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close