اسلام آباد

بارشیں ہی بارشیں، مون سون کا نیا سلسلہ کب شروع ہوگا، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا

اسلام آباد : محکمہ موسمیا ت کا کہنا ہے کہ اگلے 48 گھنٹے میں مون سون بارشیں شروع ہونے کا امکان ہے بحیرہ عرب خلیج بنگال کی مون سون ہوائیں پاکستان میں داخل ہو نا شروع ہو گئیں ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا آغاز کشمیر بالائی پنجاب اور خیبرپختو نخواہ سے ہو گا۔جمعرات سے مون سون کی ہواؤں میں شدت کا امکان ہے جبکہ بدھ سے بالائی علاقوں میں مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ بھی متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات سے اتوار، لاہور ، اسلام آباد ، راولپنڈی گوجر نوالہ میں بارش کا ا مکان ہے۔ مالا کنڈ ، ہزارہ ، پشاور مردان، اور کوہاٹ ڈویژن میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ فاٹا،، کشمیر، بنوں ، ڈی آئی خان، ساہیوال ، ملتان میںبھی بارش کا امکان ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close