اسلام آباد

سابق وزیر اعظم کی کالعدم اہل سنت و الجماعت کے رہنماؤں سے ملاقات ، الیکشن میں حمایت کی درخواست کردی

اسلام آباد : حکومت جاتے ہی مسلم لیگ ن کی کالعد م جماعتوں کے ساتھ قربتیں بڑھنے لگیں ، سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی عام انتخابات میں حمایت حاصل کرنے کیلئے کالعدم اہلسنت والجماعت کے رہنماﺅں سے ملاقات۔نجی ٹی وی چینل ’’کیپٹل ٹی وی ‘‘ کے مطابق سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے اہل سنت والجماعت کے اسلام آباد مرکز میں جاکر کالعدم تنظیم کے رہنماؤں علامہ مسعود الرحمان عثمانی ، حافظ نصیر احمد اور مو لانا عبد الرحمان معاویہ سے ملاقات کی ہے ، اس موقع پر سابق وزیر اعظم نے اہل سنت والجماعت کے رہنماؤں سے عام انتخابات میں این اے 53 سے ان کی حمایت کی درخواست کی۔دوسری طرف اہل سنت والجماعت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی وفد کے ھمراء مرکز اہلسنت جامع مسجد رحمانی آبپارہ اسلام آباد آمد اور اہلسنت والجماعت کے مرکزی رہنما مولانا مسعودالرحمن عثمانی اور سیاسی کمیٹی کے اراکین سے تفصیلی ملاقات اور حمایت کی درخواست کی.اس موقع پر مولانا مسعود الرحمن عثمانی نے شاہد خاقان عباسی سے مسلم لیگ ن کی حکومت کے اہلسنت والجماعت پر ڈھائے جانے والے مظالم پر گلے شکوے کۓ، اپنے مطالبات اورمؤقف رکھنے کے بعد کہا کہ آپکی درخواست ضلعی سیاسی کمیٹی کے سامنے رکھیں گے اور قائد اہلسنت مولانا محمد احمد لدھیانوی صاحب سے مشورہ کر کے جو فیصلہ ہوا آپ کو آگاہ کریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close