اسلام آباد

فیس بک کی الیکشن کمیشن کو انتخابات میں خصوصی ٹرینڈ بنانے کی پیشکش

اسلام آباد: فیس بک انتظامیہ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو 25 جولائی کے انتخابات کے حوالے سے خصوصی ٹرینڈ بنانے کی پیشکش کی ہے۔فیس بک انتظامیہ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے رابطہ کیا ہے جس میں فیس بک نے 25 جولائی کے انتخابات کے حوالے سے خصوصی ٹرینڈ بنانے کی پیشکش کی ہے، فیس بک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر سیاسی جماعتوں کے جعلی پیجز کے خاتمہ میں مدد کرسکتے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ووٹرز ڈے سمیت اہم دنوں کے حوالے سے فیس بک الیکشن کمیشن کی تشہیری مہم بھی چلائے گا، الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن کا تاحال فیس بک پر آفیشل پیج نہیں ہے تاہم فیس بک کی پیشکش کے بعد الیکشن کمیشن کا آفیشل پیج بنانے پر غور کیا جارہا ہے اور اس حوالے سے الیکشن کمیشن کے آئی ٹی ونگ نے سفارشات چیف الیکشن کمشنر کو ارسال کردیں ہیں، الیکشن کمیشن چیف الیکشن کمشنر سے حتمی منظوری کے بعد فیس بک انتظامیہ کو جواب دے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close