صفحہ اول پاکستان اسلام آباد سینئر سیاست دان ہمایوں اختر خان کی تحریک انصاف میں شمولیت

سینئر سیاست دان ہمایوں اختر خان کی تحریک انصاف میں شمولیت

54 second read
0
0
18
Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

اسلام آباد : سینئر سیاست دان ہمایوں اختر خان نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا،اعلان انہوں نے بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات کے بعد کیا، عمران خان نے ہمایوں اختر خان کو پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔نجی ٹی وی چینل ”دنیا نیوز“ کے مطابق سینئر سیاست دان ہمایوں اختر خان نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا، شمولیت کا اعلان انہوں نے بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات کے بعد کیا، چیئرمین پی ٹی آئی نے ہمایوں اختر خان کو پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا اورروایتی طورپارٹی جھنڈا بھی ان کے گلے میں پہنایا۔ ہمایوں اختر خان نے پی ٹی آئی کی قیادت اور منشور پر اعتماد کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کرپشن سے پاک ہے اور انہوں نے کرپشن کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کیا ، پاکستان کو کمزور کرنے کی سازشیں ہو رہی ہیں، امید ہے عمران خان ملک کو مضبوط کریں گے ،اس موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ ہمایوں اختر خان کی شمولیت سے پارٹی کو مزید تقویت ملے گی ،تاریخ کا اہم ترین انتخاب ہونے جا رہا ہے اس لئے نیوٹرل ایمپائرکا ہونا ضروری ہے۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
مزید مماثل خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

خورشید شاہ نے نیب کے مقدمات کو انتقامی کارروائی قرار دے دیا

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ بات سادہ ہے جب بولیں گے تو کیسز کھلیں گے، …