اسلام آباد

تحریک انصاف نے لاہور میں سیاسی سرگرمیاں ملتوی کرنے کا اعلان کردیا

اسلام آباد : تحریک انصاف نے لاہور میں سیاسی سرگرمیاں ملتوی کرنے کا اعلان کردیا، پارٹی کی جانب سے 21 جولائی کو لاہور میں شیڈول جلسے کو ملتوی کردیا گیا، انتخابات سے قبل آخری بڑا جلسہ اسلام آباد میں منعقد کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی سینئر قیادت کا اہم اجلاس بنی گالہ میں ہوا۔اجلاس کی صدرات تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کی، جبکہ اجلاس میں پارٹی کے سینئر رہنماوں نے بھی شرکت کی۔ اس دوران انتخابی مہم کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس کے دوران تحریکا نصاف کے سربراہ عمران خان نے انتخابی مہم کے شیڈول میں تبدیلی کرنے کی منظوری دے دی۔ انتخابی مہم کے شیڈول میں تبدیلی کے بعد تحریک انصاف کی 21 جولائی کو پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں شیڈول سیاسی سرگرمیاں معطل کردی گئی ہیں۔تحریک انصاف نے عام انتخابات کی مہم کے سلسلے میں آخری بڑا جلسہ لاہور میں کرنے کا فیصلہ کیا تھا، تاہم اب اس فیصلے کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔ عمران خان کی منظوری کے بعد انتخابی مہم کا وقت ختم ہونے سے قبل تحریک انصاف آخری بڑا جلسہ اسلام آباد میں کرے گی۔ تحریک انصاف 21 جولائی کو اسلام آباد کے پریڈ گراونڈ میں جلسے کا انعقاد کرے گی۔ جلسے میں ملک بھر سے لوگوں کو شرکت کی دعوت دی جائے گی۔ جبکہ عمران خان سمیت تحریک انصاف کی تمام مرکزی قیادت بھی جلسے میں شرکت کرے گی۔ واضح رہے کہ عام انتخابات کے سلسلے میں انتخابی مہم کا اختتام 23 جولائی کو ہوگا۔ جبکہ عام انتخابات کا انعقاد 25 جولائی بروز بدھ کو ہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close