Featuredاسلام آباد

انتخابات میں ہمارا کوئی کردار نہیں ، صرف الیکشن کمیشن کی ہدایت پر عمل کر رہے ہیں:ڈی جی آئی ایس پی آرکا سینیٹ میں اظہار خیال

اسلام آباد:ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل آصف غفور کا سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا ہے کہ انتخابات میں براہ راست ہمارا کوئی کردار نہیں ہم صرف الیکشن کمیشن کی ہدایت پر عمل کر رہے ہیں اور الیکشن کے لئے امن وامان کی بہتر صورتحال پیش کرنے کی کوشش جارہی رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ کا اجلاس رحمان ملک کی زیرصدارت ہوا جس میں ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل آصف غفورسمیت نیکٹاکوآرڈینیٹر،چاروں صوبوں کے آئی جی،ہوم سیکرٹریز،وفاقی سیکرٹری داخلہ ،سیکرٹری الیکشن کمیشن نے بھی شرکت کی۔کمیٹی اجلاس کے آغازپرپشاوراورمستونگ کے شہدا کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اور چیئرمین کمیٹی کی جانب سے پشاوراورمستونگ میں ریلیوں پرحملوں کی مذمت بھی کی گئی ۔چیئرمین کمیٹی رحما ن ملک کا کہنا تھا کہ کچھ دشمن ممالک پاکستان کوغیرمستحکم کرنے کی کوشش کررہے ہیں،بدقسمتی سے الیکشن مہم پرامن نہیں رہی،ہارون بلور،سراج رئیسانی اورسینکڑوں ورکرزشہیدہوئے جن کی شہادت پرقوم غمزدہ ہے۔اس موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ سینیٹ میں بات کر رہا ہوں،آرمڈ فورسز ہمیشہ سول اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہوئی ہیں،ہماراالیکشن سے کوئی تعلق نہیں اور جوانوں کو احکامات دینے کی افواہیں سراسر غلط ہیں،ہم صرف الیکشن کمیشن کی ہدایت پر عمل کر رہے ہیں۔ میجرجنرل آصف غفور کا مزید کہنا تھا کہ 3لاکھ 71ہزارجوان پولنگ سٹیشنزپرتعینات ہوں گے جبکہ پرنٹنگ پریس کے لئے بھی پاک فو ج کے جوان تعینات ہیں ،فوج صرف امن اومان کی صورتحال کوبہتررکھنے کیلئے ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close