اسلام آباد

”اگر یہ آدمی ملک کی باگ ڈور سنبھال لے تو مسئلے حل ہوجائیں“چیف جسٹس نے دل کی بات کہہ دی

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے کہاہے اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہمیں اچھا حکمران نصیب فرما دے جو عمر فاروق ثانی ثابت ہو اور قوم کو مشکلات سے چھٹکارہ دلائے ۔ عدلیہ کوبدنام کرنے کی کوشش کی جاتی ہے ۔ اگر ہمارا ادارہ کمزور ہو گیا تو ملکی بقاءخطر ے میں پڑ جائے گی۔ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ ہمارے ادارے کو بدنام کرنے کی کوشش کی جاتی ہے، ججز جمہوریت کا علم بلند رکھیں گے اورآئین کی حفاظت کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ یہاں بچوں کا دودھ بھی خالص نہیں تھا۔ اس لئے مجھے آئین کے مطابق بنیادی حقوق کی خاطر ایکشن لینا پڑے حالانکہ میرے دوست جانتے ہیں کہ میں مداخلت پسند نہیں کرتا۔ میں نے ہمیشہ کوشش کی کہ انصاف ہوتا ہوا نظر آئے ۔ عدلیہ جمہوریت کا علم بلند رکھے گی ۔ انہوں نے کہا کہ اللہ ہمیں اچھا حکمران نصیب فرما دے جو عمرفار وق ثانی ثابت اور قوم کو مشکلات سے چھٹکارہ نصیب فرمائے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہمارا ادار کمزور ہوگیا تو ملک بقاءخطرے میں پڑ جائے گی ۔ میں نے وعدہ کیا تھا کہ الیکشن ہونگے اور بروقت ہونگے ۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ خلا ہونے کی وجہ سے جوڈیشل ایکٹوازم کی طرف آنا پڑا ۔ مجھ میں تکبر نام کی کوئی چیز نہیں ہے اور میں نے زندگی بھر جھوٹ نہیں بولا ، ہمارے ادارے کو بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ عدلیہ کی ناکامی ملک کے لئے المناک دن ہوگا ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close