اسلام آباد

انتخابات میں امن وامان کا چیلنج درپیش ،ملکی تاریخ کا بڑاٹرن آﺅٹ ہوگا : سیکرٹری الیکشن کمیشن

اسلام آباد : سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب کا کہناہے کہ ملکی تاریخ کا سب سے بڑے انتخابات کل ہوں گے ۔ الیکشن میں امن و عامہ کا چیلنج موجود ہے اور ہمیں طرح طرح کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔تفصیلات کے مطابق میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نے کہا کہ کل ووٹر کا ٹرن آوٹ پہلے سے زیادہ ہوگا، ملک میں عام انتخابات کے موقع پر اب بھی امن و عامہ کے چیلنجز ہیں، ہمیں طرح طرح کی دھمکیاں موصول ہورہی ہیں لیکن کل کا الیکشن پر امن دیکھنا چاہتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کل پولنگ کا وقت صبح 8 سے شام 6 بجے تک ہے اور 7 بجے سے پہلے نتیجے کا اعلان نہیں کیا جاسکتا۔ان کا کہنا تھا کہ لاہور میں ملنے والے شناختی کارڈ زائد المیعاد ہیں لیکن اس واقعے کی تفتیش ہوگی اور حقائق سامنے لائیں گے۔بابر یعقوب نے کہا کہ الیکشن کا نتیجہ رزلٹ مینجمنٹ سسٹم کے تحت ہے اس لیے ریٹرننگ افسران اسی کے تحت نتیجہ ارسال کریں، بعض جگہ سے شکایت ہے کہ آر اوز کو ٹرانسمیشن سسٹم پر ابہام ہے لیکن ان سے گزارش ہے کہ آر ٹی ایس کو کامیاب کریں، اس سے نتیجہ فوری آنے سے شکوک دم توڑ جائیں گے جو الیکشن شفافیت کیلئے ایک بہترین طریقہ ہے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close