اسلام آباد

دھاندلی کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس شروع ،کون کون سے رہنما شرکت کررہے ہیں ؟جان کر عمران خان دنگ رہ جائیں گے

اسلام آباد : عام انتخابات میں دھاندلی کے خلاف متحدہ اپوزیشن کی ہم خیال جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس اسلام آباد میں سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی رہائش گاہ پر جاری ہے۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنماسردار ایاز صادق کی رہائش گاہ پر ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں مسلم لیگ ن ، پیپلز پارٹی ،ایم ایم اے ،اے این پی ،پشتونخوا ملی عوامی پارٹی اور نیشنل پارٹی کی قیادت شریک ہے ۔اے پی سی میں مسلم لیگ ن کی طرف سے میاں شہباز شریف ،سردارایاز صادق ،خواجہ سعد رفیق ،پیپلزپارٹی کے وفد میں یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف، سید خورشید شاہ،سینیٹر شیری رحمان، قمر زمان کائرہ اور فرحت اللہ بابر شامل ہیں جبکہ ایم ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ، سینیٹر سراج الحق ،لیاقت بلوچ ،محمود اچکزئی ، اسفند یار ولی خان ،میا ں افتخار اور میر حاصل بزنجو سمیت دیگر جماعتوں کے رہنما شریک ہیں ۔ اے پی سی میں ملکی سیاسی صورتحال، انتخابی نتائج، آئندہ کی حکمت عملی، وزیراعظم، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے الیکشن میں حصہ لینے اور اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی کے فیصلے کے ساتھ ساتھ مبینہ دھاندلی پر وائٹ پیپر بھی غور کیا جائے گا ۔واضح رہے کہ 30 جولائی کو مسلم لیگ (ن)، پیپلزپارٹی، عوامی نیشنل پارٹی اور متحدہ مجلس عمل کے درمیان قومی اسمبلی میں گرینڈ اپوزیشن الائنس کے قیام پر اتفاق ہوا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close