Featuredاسلام آباد

بنی گالہ تجاوزات کیس : چیف جسٹس نے سروے آف پاکستان کے ڈائریکٹرجنرل کوطلب کرلیا

اسلام آباد: بنی گالہ تجاوزات کیس کی سماعت میں چیف جسٹس ثاقب نثار نے سروے آف پاکستان کے ڈائریکٹرجنرل کوطلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی۔

تفصیلات کے مطابق بنی گالہ تجاوزات کیس کی سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار نے سپریم کورٹ آف پاکستان میں کی۔اس موقع پر ڈپٹی جنرل نے عدالت میں موقف اپنایاکہ کورنگ نالے کا 4.5کلومیٹرکا سروے مکمل کر لیا ہے باقی 17کلومیٹر کے سروے کیلئے کم ازکم ڈیڑھ ماہ چاہیے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کورنگ نالے اور وفاقی حکومت کا سروے ضروری ہے ہر حال میں حکومتی احکامات پر عمل کریں،اگرادائیگی کامعاملہ تھا توآپ نے عدالت کو پہلے بتاناتھا،تجاوزات ہٹانے میں تاخیرکیوں ہورہی ہے؟ایسا کریں ڈی جی سروے آف پاکستان کوبلالیں،وہ کل سپریم کورٹ پیش ہوکراپنی پوزیشن واضح کریں۔عدالت نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close