اسلام آباد

جڑواں شہروں میں طوفانی بارش، ٹیلیفون، بجلی، ٹریفک نظام درہم برہم

راولپنڈی اور اسلام آباد میں رات گئے ہونے والی طوفانی بارش سے شہریوں کو شدید مسائل اور تکالیف کا سامنا ہے۔ طوفانی بارش سے سڑکیں تالاب بن گئیں جبکہ ٹریفک، بجلی اور ٹیلی فون کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے۔ جڑواں شہروں میں رات گئے طوفانی بارش سے سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں، مختلف سڑکوں پر گاڑیاں پانی میں پھنس گئیں، چوراہوں میں ٹریفک سگنل بھی جواب دے گئے۔ شہر کے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے جبکہ ٹیلی فون خاموش ہوچکے ہیں۔ سڑکوں، گلیوں، بازاروں میں اکھٹا ہونے والا پانی اور نشیبی بالخصوص کچی آبادیوں میں پانی گھروں میں داخل ہو گیا ہے۔ جس کے باعث کچے اور بوسیدہ گھروں کے مکین موسلادھار بارش میں رات کھلے آسمان تلے بسر کرنے پہ مجبور رہے۔ موسلادھار بارش کے باعث گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا جب کہ دیگر شہروں میں بھی بارش اور بعض مقامات پر ٹھنڈی ہوائی چلتی رہیں۔ دوسری جانب خیبر اورکرم اضلاع میں 4 مکانات کی چھتیں گرنے سے 7 افراد زخمی ہوئے جن میں 3 بچے اور 4 خواتین شامل ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close