Featuredاسلام آباد

امید ہے اراکین کی تعداد180 سے 186 تک جاسکتی ہے،تحریک انصاف پاپولر ووٹ میں ابھر کر سب سے بڑی پارٹی بن گئی ہے:شاہ محمود قریشی

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ووٹر نے واضح کہا ہے کہ ہمیں روایتی سیاست نہیں چاہیے،امید ہے اراکین کی تعداد180 سے 186 تک جاسکتی ہے،ہم نے ایک منشور دیا ہے کوشش ہے کہ اس پر دیانتداری سے عمل پیرا ہوں۔

پنجاب پارلیمانی پارٹی اجلاس میں شرکت کے بعد میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پنجاب میں تحریک انصاف، ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں مقابلہ تھا،اور پنجاب میں عوام نے پیپلزپارٹی کو مسترد کردیا، پی ٹی آئی ایک کروڑ 68 لاکھ ووٹ لے کر مقبول ترین جماعت بن کر ابھری ،تحریک انصاف پاپولر ووٹ میں ابھر کر سب سے بڑی پارٹی بن گئی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے لئے تحریک پاکستان والا جذبہ درکار ہے،کوشش ہے کہ اپنے 100 دن کے پلان پر عملدرآمد کریں،ہم نے ایک منشور دیا ہے کوشش ہے کہ اس پر دیانتداری سے عمل پیرا ہوں،1970 کے الیکشن نے پاکستان کی سیاست کو عوامی رنگ دیا،ووٹر نے واضح کہا ہے کہ ہمیں روایتی سیاست نہیں چاہیے۔شا ہ محمود قریشی کامزید کہنا تھا کہ واضح اکثریت کے لئے پنجاب میں 149 ووٹ درکار ہیں،بہت سے ارکان آج کے اجلاس میں نہیں آسکے،تحریک انصاف پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا پہلا اجلاس تھااور164کے قریب اراکین اجلاس میں موجود تھے ،امید ہے اراکین کی تعداد180 سے 186 تک جاسکتی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close