صفحہ اول Featured عمران خان کے ووٹ دکھا کر ڈالنے پر ہنگامہ لیکن بیگم کلثوم نواز کی ایک ایسی ویڈیو سامنے آگئی کہ ہرکوئی دنگ رہ گیا، یہ تو کسی نے سوچا بھی نہ ہوگا کہ۔۔۔

عمران خان کے ووٹ دکھا کر ڈالنے پر ہنگامہ لیکن بیگم کلثوم نواز کی ایک ایسی ویڈیو سامنے آگئی کہ ہرکوئی دنگ رہ گیا، یہ تو کسی نے سوچا بھی نہ ہوگا کہ۔۔۔

57 second read
0
0
Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

اسلام آباد :الیکشن کمیشن نے عمران خان کی جانب سے دو حلقوں میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنا ووٹ کاسٹ کرنے پر نوٹس لے لیا تھا اور اس کی کارروائی بھی جاری ہے تاہم اب سوشل میڈیا پر کلثوم نواز کی ماضی کی ایسی ویڈیو سامنے آ گئی ہے جس نے نئی بحث چھیڑ دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونی والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتاہے کہ کلثوم نوا ز بالکل تندرست نظر آ رہی ہیں اور یہ ویڈیو کافی پرانی بھی ہے ، اس میں وہ اپنا ووٹ ڈالتے ہوئے نظر آ رہی ہیں ۔ بیگم کلثوم نواز پولنگ عملے سے بیلٹ پیپر حاصل کرتی ہیں اور پھر اسے بیلٹ باکس کے اوپر رکھ کر اس پر مہر ثبت کرتی ہیں اور اس کے بعد سیاہی کو سکھاتی ہیں تاکہ سیاہی پھیل نہ جائے اور ووٹ مسترد نہ ہو پائے ۔جس کے بعد وہ اپنا بیلٹ پیپر باکس میں ڈال دیتی ہیں ۔یہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد اب سوشل میڈیا پر عمران خان کو لے کر بحث جاری ہے۔

واضح رہے کہ عمران خان اسلام آباد کے حلقہ این اے 53 میں پولنگ سٹیشن پر اپنا ووٹ کاسٹ کرنے پہنچے تووہاں پر میڈیا بھی موجود تھا اور کپتان نے سب کے سامنے بیلٹ پیپر پر مہر لگائی اور اپنا ووٹ کاسٹ کیا ۔جس پر الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹس لے لیا گیا تھا۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ بیگم کلثوم نواز اس وقت لندن کے ہسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں وہ ابھی بھی وینٹی لیٹر پر ہیں تاہم حسین نواز کا کہناتھا کہ والدہ کی طبیعت میں بہتری آئی ہے او رانہوں نے آنکھیں بھی کھولی ہیں جبکہ دوسری جانب نوازشریف ، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو ایون فیلڈ ریفرنس میں سزائیں سنائی جا چکی ہیں اور وہ جیل میں ہیں۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

33total visits,5visits today

مزید مماثل خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا برآمدی صنعتوں کو گھریلو گیس دینے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے برآمدی صنعتوں کو گھریلو گیس …