Featuredاسلام آباد

وزیراعظم بننے سے پہلے ہی ایسی خطرناک خبر آ گئی کہ عمران خان کی مشکلیں بہت بڑھ گئیں، جان کر کپتان پریشان ہو جائیں گے کیونکہ۔۔۔

اسلام آباد: نئی حکومت کو چین اور سعودی عرب کی طرف سے قرض اور امداد کے تین ارب ڈالر فراہم کرنے کی خوشخبری ملی تھی لیکن اب ایسی خطرناک خبر آ گئی ہے کہ عمران خان سن کر پریشان ہو جائیں گے۔ ایکسپریس ٹربیون کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے گزشتہ روز جاری کیے گئے اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کے قرضے رواں مالی سال کے اختتام تک بڑھ کر 24.2ٹریلین روپے تک پہنچ گئے ہیں۔ان قرضوں میں مسلم لیگ ن کے گزشتہ 5سالہ دور حکومت میں 9.8ٹریلین روپے(13.5فیصد)اضافہ ہوا ہے۔

سٹیٹ بینک کے مطابق پانچ سال قبل وفاقی حکومت کے قرضے 16.4ٹریلین روپے تھے۔ جو گزشتہ دورحکومت میں تیزی کے ساتھ بڑھے۔ قرضوں کے اس تیزی کے ساتھ بڑھنے کی وجہ سے حکومت کی مالی گنجائش بھی بہت سکڑ گئی ہے کیونکہ رواں مالی سال کے پہلے مہینے(جولائی) میں صرف قرضوں کی لاگت(قرضوں پر ادا کیا گیا سود)ہی کل حکومتی اخراجات کا ایک تہائی تھی۔مرکزی بینک کی طرف سے شرح سود میں اضافہ کیے جانے کے باعث ان قرضوں پر سود کی ادائیگی میں بھی اضافہ ہو گیا۔

رپورٹ کے مطابق شرح سود میں ایک فیصد اضافہ کیا جائے تو حکومت کے ان قرضوں پر ادا ہونے والے سود میں 100ارب روپے کا اضافہ ہو جاتا ہے، جبکہ مرکزی بینک نے شرح سود میں 1.75فیصد سے 7.5فیصد اضافہ کیا تھا۔ اس کے علاوہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر گرنے کے باعث غیرملکی قرضوں کی لاگت میں بھی 70ارب روپے کا اضافہ ہو چکا ہے، جو آئندہ حکومت کے لیے بڑی پریشانی کا سبب بنے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close