اسلام آباد

شریف خاندان کیخلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کی سماعت 15 اگست تک ملتوی

اسلام آباد:العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت کے سلسلے میں سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کو انتہائی سخت سیکیورٹی میں بکتر بند کے ذریعے احتساب عدالت لایا گیا۔

سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کی سماعت احتساب عدالت کے جج ملک ارشد نے کی اور اس سلسلے میں نوازشریف کو انتہائی سخت سکیورٹی میں لایا۔

سابق وزیراعظم نوازشریف کو اڈیالہ جیل سے انتہائی سخت سکیورٹی میں بکتر بند کے ذریعے عدالت لایا گیا جب کہ اس موقع پر میڈیا کو بھی قریب آنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر صحافیوں اور سیاسی رہنماو¿ں کو احتساب عدالت میں جانے سے روک دیا گیا جبکہ سینیٹر چوہدری تنویر، سعدیہ عباسی، بیرسٹر ظفر اللہ اور پرویز رشید کو بھی احاطہ عدالت میں جانے سے روک دیا گیا۔

پراسیکیوشن کے گواہ واجد ضیاءاور نیب ٹیم بھی ریکارڈ لےکراحتساب عدالت پہنچی۔

نوازشریف کو مختصر سماعت کے بعد واپس اڈیالہ جیل روانہ کردیا گیا جب کہ اس موقع پر کوریج کی اجازت نہ ملنے پر میڈیا کے نمائندوں نے شدید احتجاج کیا۔

ضرور پڑھیں:”پنجاب کے وزیراعلیٰ یاسر ہمایوں نہیں بلکہ یہ شخصیت ہوں گی “ انتہائی بڑا دعویٰ سامنے آ گیا ، ایسا نام جو کسی شخص کے وہم گمان میں بھی نہ تھا
عدالت نے مختصر سماعت کےلئے بعد دونوں ریفرنسز کی مزید سماعت بدھ 15 اگست تک ملتوی کردی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close