اسلام آباد

اسلام آباد: گاڑی میں شرمناک حرکات پر نو جوان محبوبہ کے ساتھ گرفتار

اسلام آباد : سٹی سینٹر میں کھڑی کار کے اندر شرمناک حرکات پر پولیس نے نو جوان کو اس کی محبوبہ کے ساتھ گرفتار کر لیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق پولیس نے ایک نوجوان جوڑے کو کار کے اندر بوسہ لینے اورگلے ملنے کے الزام میں گرفتار کر لیاہے۔ جوڑے کی عمرتقریباً 19-18 سال ہے۔ ان کے خلاف فحش حرکت کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ تفتیشی افسرذوالفقاراحمد نے بتایا کہ پولیس کو اتوارکو شکایت ملی تھی کہ اسلام آباد کے سٹی سینٹرمیں کھڑی ایک کار میں ایک جوڑا موجود ہے، جو ایک دوسرے کے بوسہ لے رہے ہیں اور گلے مل رہے ہیں۔ ذوالفقاراحمد نے دعویٰ کیا کہ جب پولیس اطلاع کے مطابق مو قع پر پہنچ تو چوڑا شرمناک حرکات میں مصروف تھا جس پر اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close