اسلام آباد

امریکہ اور ترکی کی لڑائی، نامزد وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کے سب سے قریبی دوست کو دبنگ پیغام پہنچا دیا

اسلام آباد: امریکی پاسٹر اینڈریو کریگ برنسن کی ترکی میں گرفتاری کے بعد امریکہ اور ترکی کے تعلقات کشیدہ چل رہے ہیں اور چین کی طرح امریکہ کی طرف سے ترکی پر بھی تجارتی حملے شروع کر دیئے گئے ہیں، جس سے ترکی کو شدید معاشی مشکلات درپیش ہیں۔ ان مشکلات کے پیش نظر ہمارے نامزد وزیراعظم عمران خان نے ترکی کو اپنا دبنگ پیغام پہنچا دیا ہے۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق عمران خان نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پرصدر رجب طیب اردگان اور ترک عوام کے نام پیغام میں لکھا ہے کہ ”میں اپنی طرف سے اور پاکستان کے عوام کی طرف سے صدر رجب طیب اردگان اور ترک عوام کو بتانا چاہتا ہوں کہ ہم اسی طرح درپیش معاشی چیلنج سے نمٹنے میں ترکی کی کامیابی کے لیے دعاگو ہیں، جس طرح اپنی عظیم تاریخ میں ترک عوام نے ہمیشہ مصائب کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور کامیابی حاصل کی۔“

رپورٹ کے مطابق تعلقات کشیدہ ہونے پر امریکہ کی طرف سے ترکی کی سٹیل کی مصنوعات پر ٹیرف بڑھا دیا گیا ہے، جس طرح وہ اب تک سینکڑوں چینی مصنوعات کا ٹیرف بڑھا چکا ہے۔ اس سے ترکی کی برآمدات شدید متاثر ہوئی ہیں اور وہ معاشی مشکلات میں گھر گیا ہے، جس سے اس کی کرنسی لیرا کی قدر بھی تیزی سے گر رہی ہے۔واضح رہے کہ امریکی پاسٹر اینڈریو کریگ 20سال سے ترکی میں مقیم تھا۔ اسے گولن نیٹ ورک اور کردستان ورکرز پارٹی کی مدد کرنے کے الزام میں اکتوبر 2016ءمیں حراست میں لے کر اس کے خلاف مقدمہ چلایا گیا اور اب اسے 2سال قید کی سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close