اسلام آباد

پی ٹی آئی کے عمران علی شاہ کا شہری پر تشدد لیکن کیا آپ کو معلوم ہے وہ کس کے بھائی ہیں ؟ جان کر آپ کی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

 

اسلام آباد :پاکستان تحریک انصاف نے کراچی میں شہری پر تشدد کرنے والے ایم پی اے عمران علی شاہ کی رکنیت ایک ماہ کی معطل کرتے ہوئے انکوائری شروع کر دی ہے تاہم اب انتہائی دلچسپ انکشاف سامنے آیاہے کہ یہ سندھ کے نگراں وزیر کے بھائی بھی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں عمران علی شاہ ایک شخص کو سڑک پر تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں جس پر پی ٹی آئی کی قیادت کی جانب سے ایکشن لیا گیا تو وہ معافی مانگنے ان صاحب کے گھر پہنچ گئے تاہم بعد میں معلوم ہوا کہ جس شخص پر تشدد کیا گیاہے وہ دراصل سرکاری افسر ہیں تاہم اب ایک اور پہلو بھی سامنے آ گیاہے ۔ عمران علی شاہ نگراں حکومت کے وزیر کھیل اور یوتھ افیئرز ڈاکٹر جنید علی شاہ کے بھائی بھی ہیں۔

جنید علی شاہ اور عمران علی شاہ سندھ کے والد ڈاکٹر محمد علی شاہ کے بیٹے ہیں جو کہ سندھ کے سابق وزیر کھیل بھی رہ چکے ہیں اور ان کی وفات چند سال قبل امریکہ میں ہوئی تھی ۔جنید علی شاہ اس سے قبل صوبائی وزیر صحت کے عہدے پر بھی فائز ر ہ چکے ہیں ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز عمران علی شاہ کی سوتیلی والدہ نے بھی سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ عمران اور اس کے بھائی جنید مجھے بھی تشدد کا نشانہ بنایا تھا ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close