Featuredاسلام آباد

جیو کے رپورٹر کے سپریم کورٹ داخلے پر پابندی لگا دیں گے کیونکہ۔۔۔“ چیف جسٹس کو یہ کیوں کہنا پڑ گیا؟ جان کر ہر پاکستانی حیران پریشان رہ جائے

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے جنگ/جیو گروپ کواس کے رپورٹرز کے عدالت عظمیٰ میں داخلے پر پابندی عائد کرنے کی وارننگ دے دی۔ ایکسپریس ٹربیون کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ ”اگر مستقبل میں جنگ اور جیوکے رپورٹرز نے دانستہ طور پر غلط رپورٹنگ کی تو ان کے سپریم کورٹ میں داخلے پر پابندی عائد کر دیں گے۔ گزشتہ روز میں نے ڈان لیکس کیس میں بننے والی جے آئی ٹی کے بارے میں کہا تھا کہ اس میں خفیہ ایجنسیوں کے افسران ہمارے کہنے پر شامل نہیں کیے گئے تھے۔ انہوں نے غلط رپورٹنگ کرتے ہوئے اسے پانامہ کیس میں بننے والی جے آئی ٹی سے جوڑ دیا اور جیو نیوز نے اس پر ایک پورا پروگرام بھی کرڈالا۔“

چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ ”میں نے غیرارادی طور پر پانامہ گیٹ کیس کہا تھا جو پورے ملکی میڈیا پر ہیڈلائنز میں آ گیا۔“ انہوں نے اس موقع پر عدالت میں موجود جنگ کے رپورٹر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ”میرابراہیم سے کہو کہ وہ کل سپریم کورٹ کے سامنے پیش ہوں۔“واضح رہے کہ دو روز قبل چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ” جے آئی ٹی میں چوہدری نثار علی خان نے آئی ایس آئی اور ایم آئی کے اراکین کو شامل کیا تھا۔“جس پر میڈیا نے اس خبر کو پانامہ گیٹ کیس میں بننے والی جے آئی ٹی سے منسلک کرکے چلا دیا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close