اسلام آباد

عمران خان کے وزیراعظم منتخب ہوتے ہی اسمبلی میں بلاول بھٹو نے وہ کام کر دیا جس کی کسی کو توقع بھی نہ تھی

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پاکستان کے 22 ویں وزیر اعظم منتخب ہو گئے ہیں،اس دوران ان کے خلاف اپوزیشن نے شدید نعرے بازی کی ۔نجی ٹی وی چینل” جیو نیوز“ کے مطابق سپیکر نے خورشید شاہ سے نعرے بازی کرنے والے اراکین کو خاموش کرانے کی درخواست کی جس کے بعد خورشید شاہ نے بلاول بھٹو سے بات کی، بلاول بھٹو نے شہبازشریف سے بات چیت کی اور اس کے بعد پارٹی چیئرمین کے ہمراہ پی پی کے تمام اراکین ایوان سے باہر چلے گئے۔ ان کے ہمراہ خورشید شاہ،نوید قمر،راجہ پرویز اشرف و دیگر بھی اسمبلی سے باہر چلے گئے۔واضح رہے انتخابی عمل کے موقع پر پیپلزپارٹی کے اراکین نے وزیر اعظم کے انتخابی عمل میں حصہ نہیں لیا اور وہ اپنی نشستوں پر ہی بیٹھے رہے جب کہ جماعت اسلامی کے رکن مولانا عبدالاکبر چترالی بھی اپنی نشست سے نہیں اٹھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close