Featuredاسلام آباد

نواز شریف اور مریم کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا۔ گزشتہ روز وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس ہوا تھا جس کےبعد بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بتایا کہ کابینہ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے والے نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جیونیوز کے مطابق وفاقی کابینہ کے فیصلے کے بعد سابق وزیراعظم نوازشریف اور مریم نواز کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ ( ای سی ایل) میں شامل کرلیا گیا ہے جس کےبعد ان کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد ہوگئی ہے۔

نوازشریف کے دامادکیپٹن (ر) صفدر کا نام پہلے ہی ای سی ایل میں موجود ہے۔

قومی احتساب بیورو (نیب) نے فروری میں پہلی بار وفاقی حکومت سے نوازشریف اور مریم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی تھی تاہم اس وقت مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے نیب کی سفارش پر عملدرآمد نہیں کیا تھا۔

اس کے بعد نگران وفاقی کابینہ نے سابق وزیراعظم اور ان کی صاحبزادی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے گریز کیا تھا۔

واضح رہےکہ نوازشریف، مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کو احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا سنائی جس کے بعد تینوں شخصیات اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔

تینوں شخصیات نے سزا معطلی کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی جس پر عدالت نے سماعت مکمل کرکے فیصلہ محفوظ کررکھا ہے جو عید کے بعد سنایا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close