اسلام آباد

پی ٹی آئی قیادت وی آئی پی کلچر کیخلاف میدان میں آگئی

اسلام آباد:  پاکستان تحریک انصاف کی قیادت وی آئی پی کلچر کے خلاف میدان میں آگئی۔ نامزد صدارتی امیدوار عارف علوی اور ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری ایئرپورٹ پر پروٹوکول کے بغیر بورڈنگ پاس کے حصول کے لیے لائن میں لگ گئے، عارف علوی اور قاسم سوری پی آئی اے کی پرواز پی کے 369 سے کراچی جا رہے تھے۔

یاد رہے عارف علوی پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے نامزدہ کر دہ صدارتی امیدوار ہیں۔ نئے صدر مملکت کے انتخاب کا میدان 4 ستمبر کو سجے گا، صدارتی الیکشن میں سینٹ اور قومی اسمبلی کے ارکان پارلیمنٹ میں ایک ہی جگہ ووٹ ڈالیں گے، چاروں صوبائی اسمبلیاں بھی پولنگ اسٹیشن بنیں گی۔

قومی اسمبلی، سینیٹ اور بلوچستان اسمبلی کے ہر رکن کا ایک ووٹ شمار ہوگا۔ پنجاب، خیبرپختونخوا اور سندھ اسمبلی میں کسی امیدوار کو ملنے والے ووٹوں کو بلوچستان اسمبلی کی کل تعداد یعنی 65 سے ضرب دے کر متعلقہ صوبائی اسمبلی کی کل تعداد سے تقسیم کیا جائیگا۔ اس فارمولے کے مطابق تینوں اسمبلیوں کے بھی بلوچستان اسمبلی کے برابر 65 ، 65 ووٹ ہیں۔

صدر کے انتخاب کیلئے ووٹرز کی مجموعی تعداد 636 ہے مگر 614 ووٹ ڈالے جا سکیں گے۔ قومی اسمبلی کی 11، پنجاب اسمبلی کی 13 نشستیں خالی ہیں۔ بلوچستان اور سندھ اسمبلی کی دو دو، خیبرپختونخوا اسمبلی کی 9 نشستوں پر ضمنی الیکشن ہونا باقی ہے، صرف سینیٹ کے 104 ووٹ پورے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close