Featuredاسلام آباد

لوٹی ہوئی رقم بیرون ملک سے واپس لانا حکومت کیلیے بڑا چیلنج ہے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ عوام سے لوٹی گئی رقم بیرون ملک سے واپس لانا حکومت کے لیے بڑا چیلنج ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وزارت داخلہ کا اجلاس ہوا جس میں سیکریٹری داخلہ نسیم کھوکر نے وزارت داخلہ کے امور پر بریفنگ دی۔

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بیرون ملک پاکستانی ملک کااثاثہ ہیں، ملک کی معیشت کو بہتر کرنے کے لیے بیرون ملک پاکستانی سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں، انہیں جان ومال کا تحفط دینے کے لیے مناسب ماحول دینے کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ لوٹی گئی اورغیرقانونی طور پر بیرون ملک منتقل کی گئی رقم واپس لانا حکومت کے لیے بڑا چیلنج ہے، لوٹی ہوئی رقم لانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی، وزارت داخلہ اس حوالے سے  ہر ممکن اقدامات کرے۔

عمران خان نے کہا کہ وزارت داخلہ اوراس کے ذیلی ادارے شہریوں کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات اٹھائیں جب کہ کرپشن کے خاتمے اورجرائم کی روک تھام کے لیے ایف آئی اے اور نیب کے درمیان ہم آہنگی و تعاون ضروری ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close