اسلام آباد

پاکستان کی جلال آباد میں قونصل خانہ بند کرنے کی تصدیق

اسلام آباد: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پاکستانی سفارت خانہ نے جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانہ بند کرنے کی تصدیق کر دی۔ پاکستانی سفارت خانے کے ترجمان نے کہا کہ صوبہ ننگر ہار کے گورنر کی پاکستانی قونصل خانہ کے امور میں مداخلت قابل افسوس ہے۔ سفارت خانے کا موقف ہے کہ قونصل خانہ کے معاملات میں مداخلت ویانہ کنونشن کی خلاف ورزی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ افغان حکومت کو معاملے سے آگاہ کر دیا گیا کہ گورنر ننگر ہار کو قونصل خانہ کے امور میں مداخلت سے روکا جائے اور افغان حکومت قونصل خانہ کی سیکورٹی یقینی بنائے۔ سفارت خانے کا مزید کہنا تھا کہ سیکورٹی کے تسلی بخش اقدامات تک ننگرہارمیں قونصل خانہ بند رہے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close