اسلام آباد

تحریک انصاف علماء ونگ کا عمران خان کو "محافظ ناموس رسالت ایوارڈ” دینے کا اعلان

لاہور: پاکستان تحریک انصاف علماء ونگ کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ گستاخانہ خاکوں سے متعلق آواز بلند کرنے پروزیراعظم کو محافظ ناموس رسالت کا ایوارڈ دیا جائے گا، عاطف میاں میڈیا کے سامنے آ کر اپنے عقیدے سے متعلق وضاحت پیش کریں۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین سیکریٹریٹ گارڈن ٹاؤن لاہور میں علماء ونگ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں علماء ونگ پنجاب کے صدر مولانا افضل حیدری، مولانا مفتی نوید، مولانا فقہت اللہ، مولانا سید اویس الرحمان اور دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں گستاخانہ خاکوں کی نمائش رکوانے پر وزیراعظم عمران خان کی کاوشوں کو سراہا گیا، جبکہ اکنامک ایڈوائزری کونسل میں شامل عاطف میاں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا اور انہیں اپنے عقیدے پر وضاحت دینے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مولانا افضل حیدری نے کہا کہ عاطف میاں کے مسئلہ پر قیادت سے رجوع کیا جائیگا اگر وہ قادیانی ہیں تو اپنی اقلیت کو مانیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیر ایاز ظہیر ہاشمی کا تحریک انصاف علماء ونگ سے کوئی تعلق نہیں جبکہ علماء ونگ ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close