صفحہ اول Featured پیپلز پارٹی وزیراعظم ہائوس کو یونیورسٹی بنانے کی مخالف

پیپلز پارٹی وزیراعظم ہائوس کو یونیورسٹی بنانے کی مخالف

54 second read
0
0
3
Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

پاکستان پیپلز پارٹی نے وزیراعظم ہائوس کو یونیورسٹی بنانے کی مخالفت کردی ۔

پی پی رہنما نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم ہاؤس عمران خان کی ذاتی جاگیرنہیں، انہیں چاہئے کہ وہ اپنے ذاتی محل بنی گالہ کو یونیورسٹی بنائیں۔

پی پی رہنما نے مزید کہا کہ وزیراعظم ہاؤس حکومت پاکستان کی ملکیت ہے،اس پر عوام کا حق ہےاور مستقبل کے وزیراعظم کی رہائش کےلئے ہے،اسے یونیورسٹی بنانے کے اقدام کی سخت مخالفت کرتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ تین سو کنال کا بنی گالہ یونیورسٹی قائم کرنے کے لئے بہت مناسب جگہ ہے، کیوں نہ بنی گالہ انسٹی ٹیوٹ آف ایگرو فاریسٹری سے آغاز کریں؟

نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ میں جامعات اور کالجز قائم کرنے کے حق میں ہوں لیکن 12 لاکھ آبادی کے شہراسلام آباد میں 20 یونیورسٹیاں اور سو کالجز پہلے ہی موجود ہیں، ان کا معیار اور وسائل بڑھانے کی ضرورت ہے۔

پی پی رہنما نے مزید کہا کہ وزیراعظم ہاؤس صرف رہائش گاہ نہیں، ایک ادارہ ہے، تحریک انصاف کے یہ حربے افسوسناک ہیں۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
مزید مماثل خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی طبیعت خراب، اسپتال منتقل

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی طبیعت ناساز ہوگئی ہے اور انہیں پمز ہسپتال کے سی سی یو میں د…