اسلام آباد

نیب کرپشن ریفرنس،بابر غوری کی گرفتاری کا حکم

ایم کیو ایم کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر بابر غوری کے خلاف نیب نے اربوں روپے کی کرپشن کا ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کردیا۔

عدالت نے ریفرنس سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے بابر غوری کو گرفتار کرنے کا حکم بھی دے دیا ہے
ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے دائر کیے گئے ریفرنس میں بابر غوری اور سابق چیئرمین کے پی ٹی جاوید حنیف سمیت دیگر 8 ملزمان کو بھی نامزد کیا گیا ہے، ریفرنس میں ملزمان پر 2012ء میں کےپی ٹی پر 940غیر قانونی بھرتیوں کا الزام ہے جس سے قومی خزانے کو 2 ارب 88 کروڑ 55 لاکھ کا نقصان پہنچایا گیا۔

واضح رہے بابر غوری پیپلزپارٹی کے مخلوط دور حکومت میں وفاقی وزیر برائے پورٹ اینڈ شپنگ رہ چکے ہیں اور وہ طویل عرصے سے بیرون ملک مقیم ہیں

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close