Featuredاسلام آباد

پاکستان میں پیدا ہونے والے پناہ گزین بچوں کو شہریت کا حق ہے، وزیراعظم

اسلا م آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں پیدا ہونے والے پناہ گزیں بچوں کو پاکستانی شہری ہونے کا حق حاصل ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو بچے جہاں پیدا ہوتے ہیں وہ اسی ملک کے شہری کہلاتے ہیں اور یہ قانون دنیا بھرمیں رائج ہے، پاکستان میں مقیم افغان اوربنگلہ دیشی پناہ گزینوں کا حتمی فیصلہ کرنا ہوگا، انسانیت کے ناطے افغان اوربنگلہ دیشی پناہ گزین بچوں کو شہریت دے رہے ہیں، اس حوالے سے حتمی فیصلے سے قبل سب سے مشاورت کریں گے، یہ انسانی حقوق کا مسئلہ ہے، مہاجرین بھی انسان ہیں ان کا فیصلہ نہ کیا تومعاشرے میں شدید مسائل پیدا ہوں گے، اپوزیشن اس بارے میں تجاویز دے تو بہتر ہوگا۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ کراچی میں کئی سال سے لوگ رہ رہے ہیں جنہیں شہریت نہیں ملی، ہم ان کوملک سے باہربھیج سکتے ہیں اور نہ ہی وہ یہاں کے شہری ہیں، انسانیت کے تقاضے سب کے لیے پورے ہونے چاہیئں، اگرآج فیصلہ نہ ہوگا توکب ہوگا، اگر ان پناہ گزینوں سے متعلق فیصلہ نہ کیا گیا تو شدید مسائل پیدا ہونگے، جو یہاں بچے پیدا ہوئے ہمیں ان کو دیکھنا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close