اسلام آباد

احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کی جائیداد نیلامی کی اجازت دے دی

احتساب عدالت نے نیب کی درخواست منظور کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جائیداد نیلامی کی اجازت دے دی ۔
اثاثہ جات ریفرنس میں عدالت میں پیش نہ ہونے پر اشتہاری قرار پانے والے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جائیدادوں کی نیلامی کیلئے نیب کی جانب سے احتساب عدالت میں درخواست جمع کرائی گئی تھی ۔ پیر کے روز احتساب عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا تھا جو آج (منگل کو) سنادیا گیا ہے۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے نیب کو اسحاق ڈار کی جائیدادیں نیلام کرنے کی اجازت دے دی۔

احتساب عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ اسحاق ڈار کے 6 بینک اکاﺅنٹس میں موجود رقم قومی خزانے میں جمع کرائی جائے جبکہ گاڑیاں قبضے میں لے کر صوبائی حکومت کے حوالے کی جائیں ۔ یہ صوبائی حکومت کا اختیار ہے کہ وہ گاڑیاں اپنے پاس رکھتی ہے یا انہیں نیلام کرکے رقم قومی خزانے میں جمع کراتی ہے۔ علاوہ ازیں اسحاق ڈار کی گلبرگ لاہور میں موجود پراپرٹیز بذریعہ اشتہار نیلام کرکے ان کی رقم قومی خزانے میں جمع کراے کی ہدایت کی گئی ہے تاہم پلاٹس کی نیلامی کا اختیار بھی صوبائی حکومت کو دیا گیا ہے
واضح رہے کہ نیب کی جانب سے 13 سے زائد گاڑیاں، اکاﺅنٹس اور جائیدادوں کو اٹیچ کیا گیا تھا، عدالت نے انہی اثاثوں کو نیلام کرنے کا حکم دیا ہے ۔ اسحاق ڈار کی اسلام آباد میں موجود پراپرٹی کو اٹیچ نہیں کیا گیا تھا جبکہ بعض دیگر اثاثے بھی اٹیچ نہیں ہیں جس کے باعث وہ نیلام نہیں ہوں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close