اسلام آباد

” نو ایشو لے لو ٹیشو“ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارتیوں کو یہ کیوں کہا ؟ جان کر آپ کی بھی ہنسی نہ رکے گی

بھارت اقوام متحدہ کے اجلاس میں سائیڈ لائنز پر وزراءخارجہ کی ملاقات طے کر کے مکر گیا اور اس کے بھونڈے جواز پیش کرنے لگا جس کے باعث سوشل میڈیا پر بھی پاکستانیوں اور بھارتی صارفین کے درمیان لفظی جنگ دیکھنے میں آئی تاہم اب اقوام متحدہ کا اجلاس ہوچکا اور بھارت کی انتہا پسند سوچ کے باعث مذاکرات کا ایک اور موقع انہوں نے اپنے ہاتھ سے گنوا دیا ۔
دوسری جانب بھارتی آرمی چیف نے پاکستان کو دھمکیاں دینا شروع کیں توپاک فوج کے جواب نے ان کا ایسا منہ بند کروایا کہ اب انہیں سانپ سونگھ چکاہے ۔

جعلی سرجیکل سٹرائیک کے دعوے کرنے والے بھارت کو اس وقت منہ کی کھانا پڑ ی جب انٹرنیشنل میڈیا نے ہی بھارت کی جعلی سرجیکل سٹرائیک کا بھانڈا پھوڑ دیا اور بھارتی آرمی چیف پوری دنیا میں رسوا ہوئے ۔
تاہم یہاں پر یہ امر قابل ذکر ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے چند روز قبل اپنے ٹویٹر کے ذاتی اکاﺅنٹ سے ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہاتھا کہ ” ہم صرف پاکستان کی مسلح افواج ہی نہیں ہیں بلکہ ہم ” پاکستان کا برانڈ “ ہیں ۔جس پر پاکستانیوں کی جانب سے رد عمل بھی دیکھنے میں آیاجسے لے کر بھارت میں ’ دی پرنٹ ‘ ویب سائٹ پر آرٹیکل شائع کیا گیا اور ڈی جی آئی ایس پی آر کے خلاف بھر پور مہم چلانے کی کوشش کی لیکن وہ پاکستانیوں کو نہیں جانتے کیونکہ پاکستانی جتنی محبت اپنی فوج سے کرتے ہیں شائد کسی اور چیز سے نہیں کرتے ۔

آصف غفور نے جب بھارت میں شائع ہونے والا آرٹیکل دیکھا تو اسے ری ٹویٹ کرتے ہوئے ایسی بات کہہ دی کہ بھارتیوں کی چیخیں نکل گئیں اور پاکستانی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو گئے ۔

آصف غفور نے اپنے پیغام میں کہا کہ ” یہ بھارت سے آرہاہے اس کا مطلب ہے کہ کام پورا ہوا ، آصف غفور نے پاک فوج زندہ بادہ ، پاکستان زندہ باد کا نعرہ درج کیا اور ساتھ میں انہوں نے ” نو ایشو لے لو ٹیشو ‘ کا ہیش ٹیگ استعمال کیا ”۔جس پر پاکستانی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو گئے اور بھارت زور دار جھٹکا لگا ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close