Featuredاسلام آباد

سعد رفیق، ثناء اللہ زہری اور منظور وسان کیخلاف نیب انکوائریوں کی منظوری

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری سمیت منظور وسان کے خلاف بھی نیب انکوائریوں کی منظوری دے دی۔

نیب کے چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیر صدارت ایگزیکٹوبورڈ کا اجلاس ہوا جس میں بورڈ نے 9 انکوائریوں کی منظوری دی۔

نیب اعلامیے کے مطابق سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق، سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری، سابق وفاقی وزیر منظور وٹو اور سندھ کے سابق صوبائی وزیر منظور وسان کے خلاف انکوائری کی منظوری دی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سابق رکن قومی اسمبلی افتخار گیلانی، ڈپٹی آڈیٹر جنرل غلام محمد میمن اور خیبر پختونخوا کے احتساب کمیشن کے افسران کے خلاف بھی انکوائری کی منظوری دی گئی ہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ اجلاس میں اجلاس میں انکوائریوں کے علاوہ 22 انویسٹی گیشنز کی بھی منظوری دی گئی۔

اعلامیے کے مطابق سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار، انوشے رحمان، سابق چیئرمین پی ٹی اے اسماعیل شاہ اور دیگر کے خلاف تحقیقات کی منظوری دی گئی ہے۔

قومی احتساب بیورو کا کہنا ہے کہ تمام تحقیقات الزامات کی بنیاد پر شروع کی گئی ہیں اور نیب متعلقہ افراد سے قانون کے مطابق ان کا مؤقف معلوم کرے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close