صفحہ اول پاکستان اسلام آباد میری وزارت سب سے بڑی ہے لیکن اس کے اکاﺅنٹ میں ن لیگ صرف 30 روپے چھوڑ کر گئی، فیصل واوڈا

میری وزارت سب سے بڑی ہے لیکن اس کے اکاﺅنٹ میں ن لیگ صرف 30 روپے چھوڑ کر گئی، فیصل واوڈا

57 second read
0
0
Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی وزارت سب سے بڑی وزارت ہے لیکن اس کے اکاﺅنٹ میں ن لیگ کی حکومت صرف 30 روپے کے فنڈز چھوڑ کر گئی ہے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ وزارت آبی وسائل کے اکاﺅنٹ میں تنخواہوں کے علاوہ صرف 30 روپے موجود ہیں اور اتنے فنڈز کی موجودگی میں کہا جا رہا ہے کہ پورے ملک کو پانی فراہم کیا جائے۔

فیصل واوڈا کے اس دعویٰ پر اینکر پرسن عمران خان نے حیرت کا اظہار کیا تو مسلم لیگ ن کے رہنما ملک محمد احمد خان ہنسنے لگے ۔ ملک احمد خان نے فیصل واوڈا کو کہا کہ شاید بیوروکریسی ابھی تک آپ کو اپنا وزیر تسلیم کرنے کیلئے تیارنہیں ہے اسی لیے آپ کو ٹھیک اعدادوشمار نہیں دیے گئے۔
ملک احمد خان نے فیصل واوڈاسے سوال پوچھا کہ آخر عمران خان نے آپ کو ایسی وزارت میں کیوں تعینات کیا جس کا اکاﺅنٹ ہی خالی پڑا ہے۔ فیصل واوڈا نے کہاکہ انہیں عمران خان نے اس لیے وزیر بنایا ہے کیونکہ انہیں پتا ہے کہ میں اتنے سخت حالات کے باوجود وزارت کامیابی سے چلاﺅں گا کیونکہ اس سے پہلے میں اپنا کاروبار کامیابی کے ساتھ چلاتا رہا ہوں ۔ فیصل واوڈا نے یہ بھی اعلان کیا کہ وہ بہت جلد وزارت آبی وسائل کے حوالے سے حقائق عوام کے سامنے لائیں گے۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

66total visits,1visits today

مزید مماثل خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کے پلاٹس پنجاب حکومت کی تحویل میں دے دیے

احتساب عدالت نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے 3 پلاٹس صوبائی حکومت کی تحویل میں دینے کا حکم…