اسلام آباد

حکومت نے آئی ایم ایف کی آدھی شرائط پہلے ہی قبول کرلیں،سینٹر شیری رحمان

پیپلزپارٹی کی سینٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا سونامی مہنگائی لےکرآیا،لگتا ہے حکومت نے آئی ایم ایف کی آدھی شرائط پہلے ہی قبول کرلیں،حکومت کو بتانا ہوگا کن شرائط پر قرض لیے ہیں اورنیا قرض واپس کرنے کی کیا حکمت عملی ہوگی ؟۔
سینٹر شیری رحمان نے کا کہناتھا کہ بیرونی قرضوں کا حجم 95 بلین ڈالرہوچکا، کہا گیاخودکشی کر لیں گے،آئی ایم ایف کے پاس نہیں جائیں گے،اب کنٹینرسے اترے تو آٹے اوردال کابھاو¿ پتہ چل گیا،شیری رحمان کا کہناتھا کہ کشکول لے کر نکلے ہیں ،پاکستان کی عزت کا تھوڑا خیال رکھ لیں، حکومت نے ٹیکس اور گورننس پر کوئی کام نہیں کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close