اسلام آباد

عمران خان کی نااہلی کی سزاعوام بھگت رہے ہیں،حکومت کادعویٰ تھا 2 ارب ڈالرواپس لائیں گے،احسن اقبال

سابق وفاقی وزیر داخلہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہرکوئی جانتا ہے ن لیگ نے معیشت، امن اور ترقی میں کیا کردار ادا کیا، لوڈ شیڈنگ کے باعث لوگ عذاب میں مبتلا تھے،ہماری حکومت نے4سال میں 12 ہزار میگاواٹ بجلی کے منصوبے لگا ئے،66 سال کی تاریخ میں ہم نے 18 ہزارمیگاواٹ بجلی پیدا کی۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ سی پیک کے ذریعے اربوں روپے کی سرمایہ کاری کی،کراچی میں روشنیاں اور امن بحال ہوا،پاکستان میں امن امریکاسے ڈالر لے کرقائم نہیں کیا،انہوں نے الزام عائد کیا کہ ہماری حکومت کو اقتدار میں آنے سے روکا گیا،حکومت نے جھوٹ کے تمام ریکارڈتوڑدیئے،عمران خان کہتے تھے کہ آئی ایم ایف کے پاس نہیں جاﺅں ،مسلم لیگ نے رہنما نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کہتے تھے کہ سعودیہ اور چین نہیں جاﺅں گا ،عمران خان نے الیکشن کے دوران قوم سے جھوٹ بولا۔

احسن اقبال کا کہناتھا کہ پی ٹی آئی حکومت نے آتے ہی گاڑیاں اوربھینسیں نیلام کیں،بھینسوں کونیلام کرنے سے خزانہ نہیں بھرےگا،انہوں نے کہا کہ عمران خان کی نااہلی کی سزاعوام بھگت رہے ہیں،حکومت کادعویٰ تھا 2 ارب ڈالرواپس لائیں گے،ن لیگ اصولوں پرسمجھوتہ نہیں کرے گی۔ان کا کہناتھاکہ حکومت کے پاس ملک چلانے کیلئے کوئی فارمولا نہیں ہے ،چاہتے ہیں حکومت کام کرکے دکھائے،احسن اقبال نے کہا کہ ن لیگ کی پالیسی مضبوط اپوزیشن ہے،پیپلزپارٹی نے شہبازشریف کو ووٹ نہیں دیاہم نے خلوص نیب کیساتھ سپیکر کیلئے خورشید شاہ کو ووٹ دیا ،لیگی رہنما نے کہا کہ حکومت نے اپنے ووٹرزکومایوس کیا ہے،عمران خان ہربندے کوعہدہ بانٹ رہے ہیں،دہری شہریت کے لوگ بھی عہدوں پرفائز ہوگئے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close