اسلام آباد

پی آئی اے کی 2 پائلٹ بہنوں نے بوئنگ 777 اڑا کر تاریخ رقم کردی

اسلام آباد: قومی ایئرلائن کی 2 پائلٹ بہنوں مریم مسعود اور ارم مسعود نے بوئنگ 777 طیارہ اڑا کر نئی تاریخ رقم کرکے پاکستانیوں کا سرفخر سے بلند کردیا۔

 پی آئی اے میں بطور پائلٹ فرائض انجام دینے والی 2 بہنیں مریم مسعود اور ارم مسعود نے پی آئی اے کا طیارہ 777 اڑا کر نئی تاریخ رقم کردی۔ اس سے قبل تاریخ میں 2 حقیقی بہنوں نے کبھی بھی اس طرح طیارہ نہیں اڑایا جب کہ دونوں بہنوں نے ایشیا کی پہلی پائلٹ خواتین ہونے کا اعزاز بھی حاصل کرلیا۔

 مریم مسعود کو پہلے لائسنس ملا جس کے کچھ عرصے بعد ہی دوسری بہن ارم مسعود کو بھی لائنسس دیا گیا جب کہ دونوں بہنوں نے متعدد فلائٹس اکٹھے اڑائیں، وہ لاہور سے کراچی ، مانچسٹر اور نیویارک تک جہاز اڑاچکی ہیں۔

دوسری جانب پی آئی اے چیرمین اور انتظامیہ بھی اس اعزاز پر بہت خوش ہیں اور ریکارڈ قائم کرنے پر تقریب بھی منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close