صفحہ اول پاکستان اسلام آباد وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، 15نکاتی ایجنڈے کی منظوری دیدی گئی

وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، 15نکاتی ایجنڈے کی منظوری دیدی گئی

1 min read
0
0
11
Share on Pinterest
There are no images.
Share with your friends










Submit

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے سپریم کورٹ کی جانب سے وزیر اعظم کے کابینہ کو بائی پاس کرکے کئے گئے اہم فیصلوں کی توثیق کردی جن میں پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کے تعین کی منظوری بھی شامل ہے۔

 وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں 15 نکاتی ایجنڈا زیر غور آیا، اجلاس میں ان تمام فیصلوں کی توثیق اور منظوری دے دی گئی جنہیں وزیر اعظم نے کابینہ کو بائی پاس کرکے منظور کیا تھا ۔

کابینہ کے اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس کاتعین، اہم قومی اداروں کی ری اسٹرکچرنگ، کئی اداروں کی نج کاری، 5 روپے کے سکے کے ڈیزائن کی تبدیلی، 10 روپے کے نوٹ کے بجائے اس مالیت کے سکے کا اجرا اور دیگر اہم فیصلوں کی بھی توثیق کی گئی۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے چند روز قبل وزیراعظم کے کابینہ کو بائی پاس کرکے اہم فیصلوں کی منظوری کے اختیار کو کالعدم قرار دے دیا تھا۔

Share on Pinterest
There are no images.
Share with your friends










Submit
مزید مماثل خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

حلف برداری کی تقریب میں وزیر اعظم نے چائے بسکٹ، وزیر اعلیٰ سندھ نے 9 ڈشز کھلائیں

وزیراعظم عمران خان کی سادگی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے تقریب حلف برداری میں شریک مہمانوں کو ص…