اسلام آباد

چودھری نثار سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات

اسلام آباد:برطانوی ہائی کمشنر نے وزیرداخلہ چودھری نثارسے ملاقات کی ہے جس میں پاک برطانیہ تعلقات اورمختلف امورمیں تعاون پر بات چیت کی گئی۔اس اہم ملاقات میں  وزیرداخلہ نے الطاف حسین کے خلاف کارروائی پرزوردیا ہے۔

قبل ازیں برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سے پارلیمنٹ  ہاوس میں ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران خورشید شاہ نے الطاف حسین کی پاکستان مخالف تقریر کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ برطانیہ میں رہائش پزیر الطاف حسین پاکستان کے لئے درد سر بن چکے ہیں، برطانوی حکومت کو ان کی پاکستان مخالف تقریر کا نوٹس لیتے ہوئے ان کے خلاف کارروائی کرنی چاہیئے،جس پر برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے کہا کہ الطاف حسین کے خلاف کارروائی کے لئے حکومت پاکستان کا خط برطانیہ کو موصول ہو چکا ہے، تاہم ابھی تک ٹھوس شواہد فراہم نہیں کئے گئے، جیسے ہی ٹھوس شواہد فراہم کئے جائیں گے برطانیہ ان کے خلاف ضرور کارروائی کرے گا ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close