اسلام آباد

بلاول بھٹو مشترکہ اجلاس کی کارروائی دیکھنے پارلیمنٹ پہنچ گئے

اسلام آباد :بلاول بھٹو زرداری پارلیمنٹ ہاو¿س پہنچ گئے۔ وہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی کارروائی دیکھیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو ایوان کی کارروائی دیکھنے کیلئے پارلیمنٹ پہنچ گئے۔ وہ سپیکر گیلری سے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی کارروائی ملاحظہ کریں گے۔

آج جب وہ پارلیمنٹ ہاﺅس پہنچے تو پی پی رہنماﺅں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ بلاول کے پارلیمنٹ میں داخل ہوتے ہی جیالوں نے خوب نعرے بازی کی۔ دوسری جانب بلاول بھٹو کی سربراہی میں پی پی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔ اجلاس میں قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس کے حوالے سے حکمت عملی طے کی جائے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close