اسلام آباد

نوازشریف نے اے پی سی بلا کر دنیا کو بڑا مضبوط پیغام دیا:بلاول بھٹو

اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ نوازشریف نے اے پی سی بلاکر پوری دنیا کو مضبوط پیغام دیا ہے ۔وزیراعظم کو اے پی سی کے دوران مختلف تجاویز بھی دی گئی ہیں ۔

تفصیلات کےمطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کے بعد پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر نے کشمیر پر آل پارٹیز کانفرنس بلائی ،نوازشریف نے اے پی سی بلاکر دنیا کو واضح پیغام دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مختلف معاملات قومی کاز کو سبوتاژ کررہے ہیں ۔بلاول کا کہنا تھا کہ سی پیک پییپلزپارٹی کا ویژن اور آصف علی زرداری کا منصوبہ تھا اس پر تمام صوبوں کو اعتماد میں لیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے پاناما لیکس پر احتساب کا وعدہ کیا تھا اگر وہ پاناما لیکس پر احتساب نہیں کرتے تو سوال اٹھتا ہے کہ ایسا کیا ہے جو چھپایاجارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میاں نوازشریف کی جاگیر نہیں لوگ راہداری منصوبے پر اعتراضات کررہے ہیں اس پر سب کو اعتماد میں لینا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھ سیاسی پارٹیوں کے فیصلے ملک کو کمزور کرسکتے ہیں الیکشن مہم میں کشمیر کا ایشو اٹھایا تھا کہ دیکھو مودی کشمیر میں کیا کررہا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی قابل وزیرخارجہ ہوتا تو یہ کام ہوسکتا تھا اور ہم سب کشمیریوں کیلئے آزادی لے سکتے تھے ۔ انہوں نے وزیراعظم کو مشورہ دیا کہ کوئی وزیرخارجہ مقرر کریں ورنہ یہ کام بھی خود ہی کریں ۔ پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ کرکٹ نہیں غیرسنجیدہ فیصلے لے کر نوازشریف کو کشمیر ایشو کے پیچھے چھپنے نا دیا جائے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close