اسلام آباد

دنیا کی بہترین فوج کی قیادت پرفخرہے، جنرل راحیل شریف

راولپنڈی: آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں جنرل راحیل شریف کی خدمات پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیرصدارت جی ایچ کیو میں الوداعی کورکمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں نئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت کور کمانڈرز اور پرنسپل اسٹاف افسروں نے بھی شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں کورکمانڈرز نے جنرل راحیل شریف کی خدمات پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا، جنرل راحیل شریف نے جنرل قمر جاوید باجوہ کو آرمی چیف بنے پر مبارکباد دی اور بھرپورتعاون پر کور کمانڈرز کو سراہتے ہوئے کہا کہ کورکمانڈرز کے تعاون کے بغیر کامیابیوں کا حصول ممکن نہیں تھا جب کہ دنیا کی بہترین فوج کی قیادت پرفخرہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close