اسلام آباد

چینی سفیر کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے ملاقات

 راولپنڈی:پاکستان میں تعینات چینی سفیر نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سے ملاقات کی ہےملاقات میں اتفاق کیا گیا ہے دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹیجک تعلقات کو مزید وسعت دی جائے گی۔

ترجمان پاک فوج کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسلام آباد میں چینی سفیر سن وی ڈونگ نے جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔چینی سفیر نے چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات سے ملاقات کی، ملاقات میں دو طرفہ امور اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان کا کہنا ہےکہ ملاقات میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ  پاکستان اور چین آئرن برادرز اور آل ویدر فرینڈز رہیں گے۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان سٹریٹجیک تعلقات کو مزید وسعت دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close